Monday, February 10, 2025
Homeپاکستانپاکستان نے ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے نریندر مودی کو...

پاکستان نے ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے نریندر مودی کو دعوت نامہ بھجوا دیا، ترجمان دفتر خارجہ

Published on

پاکستان نے ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے نریندر مودی کو دعوت نامہ بھجوا دیا، ترجمان دفتر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دعوت نامہ بھجوایا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کرتے ہوئے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے کی مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے، ہمیں کچھ ممالک سے اجلاس میں شرکت کی تصدیق بھی موصول ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق وقت آنے پر آگاہ کیا جائے گا کہ کس کس ملک نے تصدیق کی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کا اجلاس ستمبر میں پاکستان میں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ سیشن آف کونسل آف فارن منسٹرز (سی ایف ایم) پر موجود ہیں ، سیکریٹری خارجہ وہاں پر غزہ اور جموں کشمیر پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، وہ دہشت گردی سمیت دیگر عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم خان یونس میں اسرائیل کی جانب سے تاریخی مسجد پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کی برسی یکم ستمبر کو منائی جائے گی، سید علی گیلانی کشمیر کی جہدوجہد کی توانا آواز تھے۔

ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھارت کی براہ راست دوطرفہ تجارت نہیں ہے، تاہم اگر کوئی یک طرفہ درآمدات کرتا ہے تو وہ ممکن ہے، اس حوالے سے آپ وزرات تجارت سے رابطہ کریں۔

Latest articles

نیوزی لینڈ کے رویندرا لاہور میں گیند لگنے سے زخمی ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے ایک بیان میں کہا...

حارث رؤف سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حارث رؤف ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم...

شاہین شاہ آفریدی نے عمر گل کا ون ڈے ریکارڈ برابر کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز...

گلین فلپس کی سنچری، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین فلپس کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ...

More like this