Friday, January 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالپاکستان فٹبال فیڈریشن نے مالیاتی مشیر کے لیے تجاویز طلب کر...

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مالیاتی مشیر کے لیے تجاویز طلب کر لیں

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مالیاتی مشیر کے لیے تجاویز (آر ایف پی) موصول کرنے کااعلان کیا ہے جو پی ایف ایف کو فٹبال (مینز اور ویمنز سینئر) اور فٹسال لیگ چلانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ پی ایف ایف کو معروف ایڈوائزری فرمز اور کنسلٹنٹس سے اظہار دلچسپی پہلے ہی موصول ہو رہے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی فرمز پی ایف ایف کی ویب سائٹ
www.pff.com.pk
پر بڈ کی مکمل دستاویزات حاصل کر سکتی ہیں اور بڈ کے دستاویزات کے حوالے سے سوالات کےلئے 15 جولائی 2024 کو فٹبال ہاؤس، لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں بھی شرکت کر سکتی ہیں۔ ٹیکنکل بڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جولائی 2024 ہے جوکہ
mail@pff.com.pk
پر موصول کی جائے گی جبکہ فنانشل بڈ 24 جولائی تک جمع کروائی جاسکتی ہے۔

پی ایف ایف نے آئندہ بڈ کے عمل اور لیگ پروجیکٹ کے لیے شاہ رخ سہیل کو بطور کنسلٹنٹ شامل کیا ہے ۔چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کا کہنا ہے کہ فٹبال شائقین اور اسٹیک ہولڈرز نے پروفیشنل لیگ پر بہت زور دیا ہے۔ لیگ کا ایک ایسا ڈھانچہ بنانے کی ضرورت ہے جو پاکستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اہمیت دے گا۔

Latest articles

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

امریکا کا یوکرین کے لئے مزید 500 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے...

More like this