Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsپاکستان کی حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

پاکستان کی حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

پاکستان کی حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے تہران میں حماس سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آج تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے، ہم ان کے اہلخانہ اور فلسطینی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق ہمیں ایران کے صدر کے افتتاح کے موقع پر اس لاپرواہ کارروائی سے شدید صدمہ پہنچا ہے جس میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم سمیت متعدد غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

آیت اللہ خامنہ ای کا اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، اسرائیل کی تازہ ترین کارروائیاں پہلے سے ہی عدم استحکام کے شکار خطے میں تناؤ میں مزید اضافہ کررہی ہیں اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچارہی ہیں۔

یاد رہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ تہران میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے جہاں ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں قتل کیا گیا، اس حملے میں ان کا ایک محافظ بھی جاں بحق ہوا، حماس نے بھی ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ کی موت کی تصیدیق کی، ایران کا کہنا ہے کہ حملہ آج صبح کے وقت کیا گیا، قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لائے جائیں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments