Wednesday, July 3, 2024
Top Newsپاکستان طالبان پر دباؤ بڑھا رہا ہے،امریکی ادارہ برائے امن

پاکستان طالبان پر دباؤ بڑھا رہا ہے،امریکی ادارہ برائے امن

پاکستان طالبان پر دباؤ بڑھا رہا ہے،امریکی ادارہ برائے امن

یونائیٹڈ اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف پیس نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ 8 نومبر کو ایک پریس کانفرنس میں، پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے افغانستان میں طالبان کی حکومت پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے اعلان کیا کہ طالبان کی قیادت تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی پاکستان مخالف اقدامات کی حمایت کر رہی ہے اور اس نے پاکستان میں دہشت گردی میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے – جس کے نتیجے میں اگست، 2021 میں طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد سے 2867 پاکستانی جانبحق ہو چکے ہیں۔

پچھلے دو سالوں میں، پاکستانی حکومت نے ایک محفوظ پناہ گاہ اور دیگر قسم کی امداد کی فراہمی کے ذریعے، ٹی ٹی پی، جسے پاکستانی طالبان کے نام سے جانا جاتا ہے، کے لیے طالبان کی حمایت کے ثبوت کے باوجود، طالبان-ٹی ٹی پی تعلقات کی خصوصیات میں احتیاط برتی گئی۔

نگران وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کے چند دن بعد، افغانستان کے لیے پاکستان کے سفیر، آصف درانی نے طالبان کے بارے میں کاکڑ کی تنقید پر عمل کرتے ہوئے کہا کہ “افغانستان میں امن درحقیقت پاکستان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔”

واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ پاکستان کے “نگراں” وزیر اعظم ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے قریب ہیں۔
ان کا یہ بیان 17 لاکھ غیر قانونی افغان مہاجرین کو پاکستان سے بے دخل کرنے کے پاکستان کے متنازعہ فیصلے پر بھی آیا ہے ،جب سے بے دخلی کے فیصلے کے اعلان کے بعد سے 327,000 سے زیادہ مہاجرین پہلے ہی افغانستان واپس جانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اس سے پہلے ٹی ٹی پی کی طرف سے اہم حملے بھی کیے گئے تھے، جس میں شمالی پاکستان کے ایک سرحدی ضلع کی زمین پر قبضے کی بھرپور کوشش بھی شامل تھی۔

نگران وزیر اعظم کے بیانات ایک اہم موقع پر سامنے آئے ہیں چونکہ یہ ملک کے عبوری رہنما ہیں ،یہ بیانات ان کے خیالات کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ فوج کی قیادت میں تازہ ترین پالیسی موڑ کی طرف بھی اشارے کرتے ہیں.

دیگر خبریں

Trending

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ

0
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ نئے...