Saturday, January 18, 2025
HomeTop Newsبغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

Published on

بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں 6 افراد کے موت میں قتل کی دفعات شامل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ لاہور میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے کے کیس میں نامزد کم عمر ملزم افنان نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔درخواست میں نگران وزیراعلی اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

ملزم افنان نے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کرنے کو عدالت میں چیلنج کیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ذاتی دشمنی نہیں ٹریفک حادثے پر قتل کی دفعات لگانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ملزم کم عمر ہے لہذا قتل کی دفعات عائد کرنا غیر قانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمے سے قتل کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے۔پولیس کی جانب سے مقدمے میں دہشت گردی اور قتل کی دفاع 302 شامل کی گئی تھیں۔

آج جسٹس علی ضیا باجوہ نے درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت جسٹس علی ضیا باجوہ نے اہم احکامات جاری کیے۔عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔ہر چوک میں ہر سگنل پر پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔ لائسنس کےبغیر کوئی گاڑی سڑک پر نہ آئے۔گاڑیاں بندوں کو مارنے کی مشین ہیں۔ بغیر لائسنس کے گاڑی رجسٹرڈ نہیں ہو سکتی۔

Latest articles

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز...

بھارت کی فوجی قیادت کی حالیہ شرانگیزی

حال ہی میں بھارتی فوجی قیادت نے پاکستان سے متعلق کچھ شر انگیز...

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان، محمد شامی کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے ہفتے کے روز انگلینڈ کے خلاف...

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 202 رنز کی برتری حاصل کر لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف...

More like this