Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپاکستان امریکی کپاس کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

پاکستان امریکی کپاس کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تاریخ میں پہلی بار امریکی کپاس کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے جس کی بنیادی وجہ مقامی فصل کی توقع سے کم پیداوار ہونا اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے معیار متاثر ہونا ہے۔

امریکی محکمہ زراعت کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 92 ہزار بیلز (160 کلوگرام ایک) پاکستان بھیجی گئی ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں ویتنام دوسرے، ترکی تیسرے، سوئٹزرلینڈ چوتھے، میکسیکو پانچویں، چین چھٹے اور بھارت امریکی کپاس کا ساتواں سب سے بڑا خریدار ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان نے امریکا، برازیل اور دیگر ممالک سے کپاس کی 30 لاکھ سے 35 لاکھ بیلز کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

توقع ہے کہ پاکستانی ٹیکسٹائل ملیں اس سال اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 55 لاکھ بیلز درآمد کریں گی۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکا سے روئی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ایک بیان میں احسان الحق نے کہا ہے کہ ہفتے بھر میں امریکا سے 72 ہزار بیلز کے درآمدی معاہدے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال پاکستان امریکی روئی کا دنیا میں سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے، 30 لاکھ سے زائد بیلز روئی کے درآمدی معاہدے مکمل ہوئے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا کہنا ہے کہ کپاس کی کم پیداوار اور معیاری روئی کی محدود دستیابی پر درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

احسان الحق نے یہ بھی کہا ہےکہ روئی کی قیمت بھی200 روپے کے اضافے سے 18 ہزار 200 روپے من تک پہنچ گئی ہے۔

Latest articles

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

More like this