اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز نے اتوار کو اگلے سال کرکٹ سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ ہالینڈ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یہ معاہدہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سید محسن نقوی اور پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر ہینی ڈی وریس کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان ہالینڈ میں کھیل کے فروغ کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہےاب حکومت نے ملک میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔