Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsبیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف پروگرام...

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف پروگرام سے زائد ڈالرز وطن بھیج دیے

Published on

spot_img

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف پروگرام سے زائد ڈالرز وطن بھیج دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 مہینوں میں آئی ایم ایف کے 3 سالہ پروگرام سے زائد ڈالرز پاکستان بھیج دیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ماہِ ستمبر 2024ء میں ورکرز ترسیلاتِ زر کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ترسیلاتِ زر ستمبر 2024ء میں 2.8 ارب ڈالرز رہیں جو کہ ستمبر 2023ء کے مقابلے 29 فیصد زائد ہیں۔

سعودی عرب سے ستمبر میں 68 کروڑ ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات سے ستمبر میں 56 کروڑ ڈالر بھیجے گئے ہیں۔

3 مہینوں میں ورکرز ترسیلات کی ماہانہ اوسط 2.92 ارب ڈالرز رہیں۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 2.15 ارب ڈالرز بھیجے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.70 ارب ڈالرز بھیجے جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.34 ارب ڈالرز بھیجے ہیں۔

یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.09 ارب ڈالرز جبکہ امریکا سے 3 مہینوں میں 89 کروڑ ڈالرز پاکستان بھیجے گئے۔

علاوہ ازیں دیگر خلیجی ممالک سے 3 مہینوں میں 86 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ورکرز ترسیلات کا مضبوط بہاؤ روپے کو استحکام فراہم کرے گا۔

محمد سہیل نے کہا ہے کہ ورکرز ترسیلات کا بہاؤ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو میں رکھے گا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this