ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد،100 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا
ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی کیمپ بمقام چونیاں میں آج 100 سے زائد مریضوں کی انکھوں کا فری معائنہ کیا گیا اور 9 مریضوں کی آنکھوں کے فری اپریشن کیے گئے۔
کیمپ میں پاکستان کے نامور آئی سرجن وائس چیئرمین ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ ڈاکٹر خالد ڈوگر ریٹائرڈ ایم ایس واپڈا ہسپتال اور ان کی ٹیم نے اعزازی خدمات سر انجام دی۔
انتظامیہ کے مطابق کیمپ بتاریخ30۔31 بدھ اور جمعرات کو بھی جاری رہے گا ۔
انتظامیہ کی عوام الناس سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو اس فری آئی کیمپ کی اطلاع کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فری آئی کیمپ سے مستفید ہو سکیں۔
انتظامیہ کے مطابق فری آئی کیمپ میں او پی ڈی مریضوں کا معائنہ صبح 7 سے 11 بجے تک کیا جائے گا اس کے بعد فری آپریشن کیے جائیں گے۔
انتظامات کی دیکھ بھال اور نگرانی کیلۓ چیئرمین ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ سردار جاوید اقبال ڈوگر اور سردار جہانگیر شریف ڈوگر جنرل سیکرٹری ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ موجود رہیں گے ۔
برائے رابطہ محمد کلیم آصف ایڈمن مینجر ۔
03004768815
بمقام :ریشم ٹیکسٹائل انڈسٹریل لمٹڈ کالونی 1.5 کلومیٹر چونیاں روڈ حبیب آباد تحصیل پتوکی ضلع قصور ۔