Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستاناو آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار...

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی شرکت

Published on

spot_img

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی شرکت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے شرکت کی، اجلاس اس وقت گیمبیا کے شہر بنجول میں جاری ہے۔ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گیمبیا کے شہر بنجول میں جاری او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے شرکت کی۔ وزیر خارجہ دوران اجلاس شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان کے مطابق سربراہی اجلاس میں پاکستان کی ترجیحات میں اسلامو فوبیا کا خاتمہ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل اور غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خاتمے پر امت کا اجتماعی موقف شامل ہیں۔

او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا اجتماعی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دے گا۔ بین الاقوامی برادری پر زور دیا جائے گا کہ وہ اسرائیل کو فلسطین میں گھنائونے جرائم کے ارتکاب سے روکنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری طور پر نمایاں جنگ بندی نافذ کرانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔

بین الاقوامی برادری اسرائیل پر زور دے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے، انسانی امداد میں سہولت فراہم کرے، شہریوں کو تحفظ اور مجرموں کو گرفتار کرے اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر جوابدہ بنائے۔

واضح رہے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو متفقہ طور پر کانفرنس بیورو کا وائس چیئر بھی منتخب کیا گیا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this