Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsشمالی وزیرستان:دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان...

شمالی وزیرستان:دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

Published on

spot_img

شمالی وزیرستان:دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی اور اس کے بعد متعدد خودکش حملے کیے، خود کش حملے کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا، اس خودکش حملے کے دوران 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاکستان آرمی نے تفصیلات میں بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6 دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے کلیئرنس آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن محمد احمد بدر نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر سے معلوم ہوا ہے کہ شہید ہونے والے 39 سال کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی اور 23 سال کے کیپٹن محمد احمد بدر کا تعلق تلہ کنگ سے ہے جب کہ دیگر شہداء میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد بھی شامل ہیں.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Latest articles

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 سہ ملکی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برکت ابراہیم زئی اور نظیف اللہ امیری کی...

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے...

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دے کر ریکارڈ توڑ دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد اور بائیں...

More like this