Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانپی پی پی سے مل کر حکومت بنانے کا ارادہ نہیں، عدم...

پی پی پی سے مل کر حکومت بنانے کا ارادہ نہیں، عدم اعتماد کا آپشن موجود: گوہر خان

Published on

spot_img

پی پی پی سے مل کر حکومت بنانے کا ارادہ نہیں، عدم اعتماد کا آپشن موجود: گوہر خان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہر خان نے جمعے کو کہا کہ ان کی جماعت کا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت بنانے کا ارادہ نہیں ہے، جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پارٹی (پی ٹی آئی) کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما گوہر خان نے کہا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا فی الحال پارٹی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

’نشستیں ملنے اور اکثریت میں آ جائیں تو دیکھیں کہ کیا کرنا ہے۔ یہ معاملہ زیر غور آ سکتا ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس ہمیشہ یہ آپشن رہتا ہے۔ لیکن ابھی پارٹی نے اس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔‘

انہوں نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری سوچ رکھنے والی سیاسی جماعت کے لیے آج خوشی کا دن ہے۔ انہیں سپریم کورٹ سے یہی توقع تھی کہ سپریم کورٹ آئین کی روح کے مطابق اس کی تشریح کرے گی۔

’ہم سے بدنیتی پر نشان لیا گیا اور پھر اراکین کو آزاد قرار دے دیا گیا۔

’اتحاد بنانے کے لیے پیپلز پارٹی سے رجوع کریں گے؟‘ اس سوال پر بات کرتے ہوئے گوہر خان نے کہا پی ٹی آئی ڈائیلاگ کی بات کرتی چلی آ رہی ہے۔ ’ہم کہہ رہے ہیں کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے تاہم تین جماعتوں نے ہمارا مینڈیٹ لیا جن میں پیپلز پارٹی سمیت مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ شامل ہیں۔‘

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا پیپلز پارٹی کے ساتھ فی الحال کوئی بات نہیں کرنی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this