Tuesday, February 25, 2025
Homeبین الاقوامینائجیریا : دہشت گردوں کے حملے میں 81 افراد ہلاک اور متعدد...

نائجیریا : دہشت گردوں کے حملے میں 81 افراد ہلاک اور متعدد لا پتا

Published on

نائجیریا : دہشت گردوں کے حملے میں 81 افراد ہلاک اور متعدد لا پتا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نائجیریا کے شمال مشرق میں واقع ریاست یوبے میں ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم 81 افراد ہلاک اور کئی لا پتا ہو گئے۔ مقامی حکام نے اس کارروائی کا الزام بوکو حرام تنظیم پر عائد کیا ہے۔

مقامی پولیس کے ترجمان کے مطابق بندوقوں اور آر پی جی گرینیڈز سے لیس تقریبا 150 دہشت گردوں نے اتوار کو سہ پہر 4 بجے مافا گاؤں پر حملہ کر دیا۔ مسلح افراد 50 سے زیادہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے۔ انھوں نے بازار میں فائرنگ کر دی اور دکانوں اور گھروں کو آگ لگا دی۔ خیال ہے کہ حملہ آوروں کا بوکو حرام سے ہے۔

عینی شاہدین اور مقامی مکینوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیوں کہ گاؤں کے متعدد لوگ ابھی تک لا پتا ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ لا پتا افراد بھی موت کا شکار ہو چکے ہیں جن کو مسلح افراد نے جھاڑیوں کی جانب بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔ بعض افراد کی لاشیں جھاڑیوں میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ یوبے نائجیریا کی ان تین ریاستوں میں شامل ہے جہاں گذشتہ 15 برس سے بغاوت دیکھی جا رہی ہے۔ اس بغاوت کے نتیجے میں ہزاروں شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور بیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو گئے۔

یوبے میں ایک فوجی ذمے دار نے بتایا کہ مافا گاؤں کو جانے والے راتے پر دھماکا خیز مواد نصب کیے گئے تھے تاہم فوج انھیں ناکارہ بنانے میں کامیاب ہو گئی۔

Latest articles

مصر نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی منصوبہ مسترد کردیا

مصری حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو سختی سے...

غزہ مستقبل پر یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے گزشتہ روز کہا کہ وہ...

یوکرین جنگ کے تین سال مکمل، برطانیہ کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو...

ہم یوکرین کے ساتھ مستقل امن معاہدہ چاہتے ہیں ، نہ کہ فوری جنگ بندی: روس

روس کے ایک سینئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ...

More like this