Thursday, November 28, 2024
Homeبین الاقوامینائیجیریا: فیول ٹینکر کی ٹرک کو ٹکر،دھماکے سے 48 افراد ہلاک

نائیجیریا: فیول ٹینکر کی ٹرک کو ٹکر،دھماکے سے 48 افراد ہلاک

Published on

spot_img

نائیجیریا: فیول ٹینکر کی ٹرک کو ٹکر،دھماکے سے 48 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کی ہنگامی رسپانس ایجنسی کے مطابق ایک فیول ٹینکر دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک دھماکہ ہوا،دھماکے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے۔

نائجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہی بابا عرب نے اتوار کے روز بتایا کہ ایندھن کا ٹینکر شمالی وسطی نائجر ریاست میں اگائی کے علاقے میں جارہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا.

انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ پرریسکیو آپریشن جاری ہیں۔

بابا عرب نے ابتدائی طور پر بتایا کہ 30 لاشیں ملی ہیں۔ لیکن بعد میں ایک بیان میں، انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مزید 18 لاشیں ہیں جو تصادم میں جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی اجتماعی تدفین کی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کتنے افراد زخمی ہوئے۔

نائجر ریاست کے گورنر محمد باگو نے کہا کہ متاثرہ علاقے کے رہائشیوں کو پرسکون رہنا چاہیے اور سڑک استعمال کرنے والوں سے کہا کہ وہ “ہمیشہ محتاط رہیں اور جان و مال کی حفاظت کے لیے روڈ ٹریفک کے ضوابط کی پابندی کریں”۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this