Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلایشین چیمپئنز لیگ کا احوال، نیمار کی واپسی، الداوسری کی ہیٹرک اور...

ایشین چیمپئنز لیگ کا احوال، نیمار کی واپسی، الداوسری کی ہیٹرک اور بہت کچھ

Published on

spot_img

ایشین چیمپئنز لیگ کا احوال، نیمار کی واپسی، الداوسری کی ہیٹرک اور بہت کچھ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) سعودی عرب کے الہلال نے ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں دفاعی چیمپئن العین کو پیر کے روز ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 سے شکست دے دی ہے، جس میں سالم الداوسری کی ہیٹ ٹرک اور نیمار کی واپسی کے مناظر چھائے رہے۔

نیمار، جو گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے فٹ بال سے دور ہوئے تھے، میچ کے دوران 77ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آئے۔

اس جیت کے ساتھ الہلال نے گزشتہ سیزن کے سیمی فائنل میں ال عین کے ہاتھوں ہونے والی شکست کا بدلہ لے لیا، حالانکہ اختتامی مراحل میں انہیں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

اس جیت نے الہلال کو نو پوائنٹس کے ساتھ تین راؤنڈز کے بعد مغربی ایشیا میں لیگ سٹینڈنگ میں سرفہرست رکھا ہے، جہاں وہ قطر کے الریان کے خلاف 2-1 سے جیتنے کے بعد ساتھی سعودی ٹیم الاہلی کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔

گابری ویگا نے ایک کارنر سے براہ راست گول کر کے الاہلی کو 16ویں منٹ میں برتری دلائی، جس کے 7 منٹ بعد فیرس البریکان نے ٹیم کا دوسرا گول کر دیا، تاہم فہد الحماد کے اپنے گول کی وجہ سے الاہلی کو آخری 25 منٹ میں دفاعی کھیل پیش کرنا پڑا۔

قطر کے ال سد نے ایران کے پرسیپولیس کو مات دے کر اپنا دوسرا میچ جیتا اور سات پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ عراق کے الشورتا اور ازبکستان کے پختکور نے 0-0 سے ڈرا کیا۔

الہلال کی اس مقابلے میں مسلسل تیسری جیت اس وقت ہوئی جب جارج جیسس کی ٹیم نے حزہ بن زید اسٹیڈیم میں نو گول کے سنسنی خیز مقابلے میں العین کو شکست دی جس میں الداوسری اور العین کے صوفیانے رحیمی نے ہیٹ ٹرک کیں۔

الہلال نے 26ویں منٹ میں رینان لودی کے شاندار گول کی بدولت برتری حاصل کی، لیکن رحیمی نے پہلے ہاف کے ختم ہونے سے 6 منٹ قبل برابری کر دی۔

تاہم انجری ٹائم میں سرجیج ملنکوکوک-ساویک کے ہیڈر اور ال داوسری کے شاندار زاویے سے گول نے الہلال کو دو گول کی برتری دلوا دی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this