گلگت بلتستان 50 سال کیلئے چین کو دینے پر غور کی خبر یں،وزیراطلاعات کی تردید
گزشتہ چند دنوں میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو 50 سال کے لیے چین کو دینے پر غور کر رہی ہے.
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ میں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ خبر کسی اخبار میں شائع نہیں ہوئی جو لوگ مذموم مقاصد کے لیے یہ جعلی خبر پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے .