Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانجماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرناختم

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرناختم

Published on

spot_img

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرناختم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف کئی روز سے جاری دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

توقع رکھتا ہوں کہ حکومت وعدہ پورا کرے گی،امیر جماعت اسلامی

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پوری قوم کے سامنے حکومتی نمائندے اعلان کر رہے ہیں تو توقع رکھتا ہوں کہ یہ وعدہ پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کل جلسہ کریں گے، جو فیصلے کیے گئے ہیں ان پر ہم ڈٹے ہیں، اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عوام کے تعاون اور احتجاج سے معاہدے کی ضمانت حاصل کریں گے، اگر نہیں ہوتا تو یہاں آنا یا ڈی چوک جانا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بھر پور دھرنے پر آپ کو مبارک باد دیتا یوں، پاکستان کے ہر مسئلے کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہوگا، کسانوں کے مسائل ہوں یا بجلی کے بڑھتے بل، جماعت اسلامی پیش پیش رہی اور ہم نے تصادم سے بچنے کے لیے اسلام آباد کے بجائے راولپنڈی میں پڑاؤ کیا۔

معاہدے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے ٹائم لائن کے ذریعے دستخط لیے ہیں، یہ سال دو سال کی بات نہیں بلکہ ٹاسک فورس کے مہینے کی بات ہے، ہم دھرنا نہیں چھوڑیں گے بلکہ پہرہ دیں گے، ہم سوچ رہے ہیں ملک گیر احتجاج کیا جائے، ہم نے حکومت کو جھکنے پر مجبور کیا اور بالآخر ہم نے حکومت کو جھکایا ہے، اب اس پر عمل درآمد کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 14 اگست سے ملک گیر عوامی مہم شروع کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں جماعت اسلامی میں متعدد کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، جماعت اسلامی پاکستان میں بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔

وزیر داخلہ کی یقین دہانی

اس موقع پر حکومتی کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی جو جلد نظر آئیں گی، ہم نے وعدہ کیا ہے کہ اس پر عمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو بل جاری ہوئے ان پر 15 دن کی توسیع کردی ہے، سب کی سوچ پاکستان کو پرامن بنانا ہے، جماعت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور خاص طور پر پر حافظ نعیم الرحمٰن نے نظم و ضبط سے چیزیں منوائی اور کسی کو تکلیف نہیں ہونے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مذاکرات ہوئے اور وزیر اعظم نے کہا کہ جماعت اسلامی کو عزت دینی ہے۔

آپ کا مطالبہ اور ہمارا ایجنڈا ایک ہی ہے،عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مطالبہ اور ہمارا ایجنڈا ایک ہی ہے، وزیر اعظم نے پہلے دن ہی احکامات صادر فرما دیے تھے، ہم نیک نیتی سے بیٹھے اور مزید ریلیف کے راستے پیدا ہوئے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ جو اعلانات کیے گئے ہیں، ہم اس پر عمل کریں گے، کمیٹیوں کے اجلاس یقینی بنائے جائیں گے، ہم یقین دہانی کرواتے ہیں کہ عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے جو پورا کریں گے۔

دھرنا قومی ایجنڈے اور مطالبات پر دے رہے ہیں، لیاقت بلوچ

قبل ازیں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ دھرنے کے شرکا نے تاریخ رقم کی ہے، دھرنا قومی ایجنڈے اور مطالبات پر دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ و وزیر اطلاعات نے رابطہ کیا اور مطالبات پر مذاکرات کے لیے مدعو کیا، ہم نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کا خیر مقدم کیا، مذاکرات کے چار راؤنڈ ہوئے، درمیان میں حکومتی کمیٹی لاپتا ہوگئی تھی لیکن خوشی ہے حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ہمارے مطالبات سنے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...