Thursday, January 9, 2025
Homeالیکشن 2024نواز شریف سیاست سے کنارہ کش نہیں ہو رہے, مریم نواز

نواز شریف سیاست سے کنارہ کش نہیں ہو رہے, مریم نواز

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ (ٹویٹر) X پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سیاست سے کنارہ کش نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 5 سال وہ نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے۔ نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انھیں قائد کے اصولی مؤقف کا پتا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری کردہ ایک پیغام میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کے لیے محمد شہباز شریف کو نامزد کر دیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے مریم نواز شریف کو نامزد کیا ہے۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this