ملتان ٹیسٹ تیسرا دن:پاکستان دوسری اننگز میں 221 رنز پر آل آوٹ
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 239 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن 248 رنز پر ساجد خان نے برینڈن کیرس کو 4 رنز پرآوٹ کر دیا جبکہ اگلے آنے والے کھلاڑی میتھیو پوٹس کو بھی ساجد خان نے بولڈ کیا، انہوں نے 6 رنز اسکور کیے۔
جیمی اسمتھ 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیک لیچ 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نعمان علی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.
پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا اور 9 کے مجموعے پر عبد اللہ شفیق صرف 4 رنز بنا کر شعیب بشیر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے جبکہ کپتان شان مسعود بھی 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے.
پہلی اننگزمیں سنچری بنانے والے کامران غلام 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپربلے باز محمد رضوان بھی 23 رنزبنا کر آوٹ ہوئے.
ان کے بعد صرف سلمان علی آغاز نے اننگز کو آگے بڑھایا تاہم وہ بھی 63 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز درکار ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام کی سنچری کی بدولت 366 رنز اسکور کیے تھے جبکہ انگلینڈ نے کھیل کے دوسرے روز 6 وکٹ کے نقصان پر 239 رنز بنائے تھے۔