Monday, July 8, 2024
Top Newsدنیا کا پہلا ہاتھ پر باندھا جانے والا موبائل فون متعارف.

دنیا کا پہلا ہاتھ پر باندھا جانے والا موبائل فون متعارف.

ہانگ کانگ ؛ معروف ٹیکنالوجی کمپنی لینوو نے اپنا پہلا ہاتھ پر پہنا جانے والا جدید موبائل فون متعارف کروا دیا ہے.
لینوو کی ذیلی کمپنی موٹرولا کی ایجاد کردہ اس نئی ڈیوائس میں 6.9 انچ کی فُل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے جو موبائل یوزر کی کلائی پر گھڑی کی طرح پہنی جاسکتی ہے.
ڈیوائس کو ہاتھ پر پہننے کے بعد اس کے ڈسپلے کا سائز 4.6 انچ ہو جاتا ہے۔اس فون پر ایک سٹرپ لگا ہے جو مقناطیسی پٹی سے جڑتا ہے اور اسکی یہ خصوصیت اس کو اسمارٹ واچ اور اسمارٹ فون سے زیادہ اہم بناتی ہے۔
اردو انٹرنیشنل
اس ڈیوائس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ جیسے ہی صارف اسکو اپنی کلائی پر پہنتا ہے اس کے ڈسپلے کا رنگ صارف کے پہنے ہوئے کپڑوں جیسا ہو جاتا ہے.
موٹرولا کے انوویشن ریسرچ کی سربراہ لیکسی ویلاسیک نے تقریبِ رونمائی میں فیشن ایبل اے آئی ایپلی کیشن کے نئے خیال کو پیش کیا۔

دیگر خبریں

Trending

فرانس الیکشن :نیو پاپولر فرنٹ سیاسی اتحاد کیا ہے؟

0
فرانس الیکشن :نیو پاپولر فرنٹ سیاسی اتحاد کیا ہے؟ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق نیو پاپولر فرنٹ فرانسیسی...