Saturday, October 5, 2024
Homeبین الاقوامیوالدہ ملک سے مایوسی کی حالت میں گئی ہیں،اب سیاست میں واپس...

والدہ ملک سے مایوسی کی حالت میں گئی ہیں،اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی،شیخ سجیب واجد

والدہ ملک سے مایوسی کی حالت میں گئی ہیں،اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی،شیخ سجیب واجد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی مستعفی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے بیٹے نے کہا ہے کہ ان کی والدہ ملک سے بہت مایوسی کی حالت میں گئی ہیں اور وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے پروگرام ‘نیوز آور’ میں بات کرتے ہوئے شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد جوئے کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے ملک کے لیے سخت محنت کی لیکن اس کے باوجود ایک اقلیتی گروہ کی جانب سے ان کے خلاف چلائی جانے والی مہم سے وہ سخت مایوس ہوئی ہیں۔

سجیب واجد نے کہا کہ ان کی والدہ اتوار سے مستعفی ہونے پر غور کر رہی تھیں اور انہوں نے ملک سے جانے کا فیصلہ اپنی سلامتی کے پیشِ نظر اور اپنے اہلِ خانہ کے اصرار پر کیا۔

سجیب واجد اپنی والدہ کی حکومت میں ان کے مشیر برائے اطلاعات و کمیونی کیشن ٹیکنالوجی تھے اور انہیں اپنی والدہ کا سیاسی جانشین بھی سمجھا جاتا ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments