Tuesday, February 11, 2025
Homeبین الاقوامیافریقی ملک موزمبیق کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 90 سے زائد...

افریقی ملک موزمبیق کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 90 سے زائد افراد ہلاک

Published on

افریقی ملک موزمبیق کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 90 سے زائد افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے شمالی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 90 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نمپولا صوبے کے ساحلی علاقے لونگا سے روانہ ہوکر موزمبیق جزیرے کی طرف جاتے ہوئے کشتی کو حادثہ پیش آیا کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا۔

نامپولا صوبے کے حکام نے بتایا کہ کشتی میں سوار تقریباً 130 افراد میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے.

اطلاعات کے مطابق کشتی میں سوار تقریباً 130 افراد میں سے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق نمپولا صوبے کے ساحلی علاقے لونگا سے روانہ ہوکر موزمبیق جزیرے کی طرف جاتے ہوئے کشتی کو حادثہ پیش آیا، کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار کشتی ماہی گیری کیلئے استعمال ہونے والی کشتی تھی تاہم اسے غیرمناسب طریقے سے مسافر بردار کشتی میں تبدیل کر کے استعمال کیا جا رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ برس جنوری سے جنوبی افریقی ملکوں میں پھیلی ہوئی ہیضے کی وبا سے موزمبیق کا صوبہ نمپولا بھی شدید متاثر ہوا ہے، ہیضے کی وبا سے بچنے کیلئے لوگ مین لینڈ سے نکل کر جزیرے پر پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یونیسیف نے اس وبا کو 25 سالہ تاریخ کی بدترین وبا قرار دیتے ہوئے کہا کہ موزمبیق میں اکتوبر 2023 سے اب تک 13 ہزار 700 تصدیق شدہ کیسز اور 30 ​​اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this