Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پنجاب: 6 ماہ میں بچوں پر تشدد کے 4,150 کیس، 717 جنسی استحصال کے واقعات،ایک بھی سزا نہیں:رپورٹ

More than 4,150 cases of violence against children reported in Punjab in six months, sentences extremely low Report

 پنجاب: 6 ماہ میں بچوں پر تشدد کے 4,150 کیس، 717 جنسی استحصال کے واقعات،ایک بھی سزا نہیں:رپورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق  پنجاب میں رواں سال 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران بچوں پر تشدد اور استحصال کے 4,150 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ اعداد و شمار سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن  نے جاری کیے ہیں۔

این جی او کے مطابق پنجاب میں روزانہ اوسطاً 23 کیسز بچوں پر تشدد کے رپورٹ ہوتے ہیں۔ یہ فیکٹ شیٹ پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت اضلاع کی سطح پر پولیس سے حاصل کردہ ڈیٹا پر مبنی ہے۔

ایس ایس ڈی او (سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن) کی رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون 2025 کے دوران بچوں سے متعلق 4,150 فوجداری کیس رجسٹر ہوئے ۔

ان میں سے 3,989 کیس اگلے مرحلے (چالان) تک پہنچے جبکہ 3,791 کیس اب بھی زیرِ سماعت ہیں ۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پنجاب میں رپورٹنگ کے نظام بہتر ہوئے ہیں جس سے کیسز کے اندراج میں اضافہ ہوا ہے، تاہم سزاؤں کی شرح اب بھی تشویشناک حد تک کم ہے۔

سنگین نوعیت کے حوالے سے چھ ماہ کے اس عرصے میں صرف 12 سزائیں سنائی گئیں۔اس کیٹیگری میں 12 مقدمات میں بریت اور 8 کیس واپس لے لیے گئے، مگر کوئی سزا نہیں ہوئی۔

بچوں سے بھیک منگوانا سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا جرم رہا، کل 2,693 کیسز درج ہوئے۔ان میں سے 2,674 چالان ہوئے، 2,669 اب بھی زیر سماعت ہیں، اور کسی ایک کیس میں بھی سزا نہیں ہوئی۔

دیگر اقسام کے استحصال بھی سنگین نوعیت کے ہیں۔چائلڈ ٹریفکنگ (اسمگلنگ) کے 332 کیس درج ہوئے جن میں صرف 4 سزائیں ہوئیں۔

 چائلڈ لیبر کے 182 کیس درج ہوئے جن میں 8 سزائیں سنائی گئیں، جو دیگر کیٹیگریز میں نسبتاً زیادہ ہے مگر مجموعی تعداد کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

 جسمانی زیادتی کے 87 کیس اور اغوا کے 27 کیس رپورٹ ہوئے مگر کسی میں بھی سزا نہیں ہوئی۔ بچوں کی شادی کے کیسز انتہائی کم رپورٹ ہوتے ہیں چھ ماہ میں صرف 12 کیس درج ہوئے اور نہ کوئی سزا ہوئی اور نہ ہی بریت، جو ثقافتی رکاوٹوں اور قانونی خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

اضلاع کی سطح پر لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ کو بچوں پر تشدد، استحصال اور اسمگلنگ کے بڑے مراکز کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

لاہور میں جنسی استحصال، بھیک منگوانے اور ٹریفکنگ کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ننکانہ صاحب، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بھی ٹریفکنگ کے رجحانات بلند رہے۔

مجموعی طور پر رپورٹ پنجاب کے بچے تحفظ کے نظام میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتی ہے سزاؤں کی انتہائی کم شرح، ہزاروں زیرِ سماعت مقدمات اور حساس جرائم کی مستقل کم رپورٹنگ۔

ایس ایس ڈی او  نے فوری اصلاحات پر زور دیا ہے جن میں شامل ہیں۔تفتیشی صلاحیت میں اضافہ، مقدمات کے تیز رفتار ٹرائل اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری،چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کا پھیلاؤ اور کمیونٹی سطح پر رپورٹنگ بڑھانے کے لیے آگاہی مہمات

تنظیم نے زور دیا کہ پنجاب کے بچوں کا تحفظ حکومت اور معاشرے کے مشترکہ کردار کے بغیر ممکن نہیں ایک ایسا نظام جس میں ہر بچے کے تحفظ، انصاف اور طویل المدتی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

Tags: پنجاب تشدد اور استحصال تشدد کیس ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ سزائیں انتہائی کم فیکٹ شیٹ

Post navigation

Previous: آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا
Next: روہت شرما آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سفیر مقرر

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

US blockade of Hormuz, Iran's stern warning - tensions rise after failed talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، ایران کا سخت انتباہ—ناکام مذاکرات کے بعد کشیدگی عروج پر

یہ بھی پڑہیے

FIFA Series: Mauritania defeats Pakistan 1-0 after thrilling encounter-FIFA
  • کھیل

فیفا سیریز: موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے شکست دیدی

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

US blockade of Hormuz, Iran's stern warning - tensions rise after failed talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، ایران کا سخت انتباہ—ناکام مذاکرات کے بعد کشیدگی عروج پر

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.