آئی سی سی رینکنگ میں کئی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں ترقی، محمد نبی کی ون ڈے پلیئر رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن

0
117
Nabi dethrones Shakib to become top All-Rounder in ICC Men's ODI Rankings
Nabi dethrones Shakib to become top All-Rounder in ICC Men's ODI Rankings

افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ میچ میں محمد نبی نے شاندار سنچری اسکور کی۔ ان کی اس شاندار کارکردگی کی بنا پر انہیں آئی سی سی مینز کی ون ڈے پلیئر رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر نامزد کیا گیا ، محمد نبی سے پہلے شکیب الحسن اس پوزیشن پر فائز تھے۔

Nabi dethrones Shakib to become top all-rounder in ODIs
Nabi dethrones Shakib to become top all-rounder in ODIs

نبی 39 سال کی عمر میں آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز کی فہرست میں ٹاپ پر آنے والے سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی ہیں ۔ نبی نے سری لنکا کے تلکرتنے دلشان کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے جون 2015 میں 38 سال آٹھ ماہ کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

نبی کے علاوہ، راشد خان اور مجیب الرحمان جیسے دیگر افغانستان کے کھلاڑی بھی مختلف زمروں میں آئی سی سی کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں جیسے ون ڈے بولنگ، او ڈی آئی آل راؤنڈر، اور ٹی ٹوئنٹی بولنگ۔
شکیب الحسن ون ڈے رینکنگ میں مسلسل 1,739 دن تک ٹاپ پوزیشن پر براجمان رہے، جو کسی بھی کھلاڑی کی اس پوزیشن پر براجمان رہنے کی سب سے طویل بلاتعطل مدت ہے۔
سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچوں میں سری لنکا نے دونوں میچ جیتے اور دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی ۔ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی نے پہلے ون ڈے میں ناقابل شکست 149 رنز بنائےاور آئی سی سی رینکنگ میں 19 درجے ترقی کر کے 57 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ دریں اثنا، سری لنکا کے کئی کھلاڑیوں بھی اپنی درجہ بندی میں بہتری لائے،چارتھ اسالنکا 97 ناٹ آؤٹ اسکور کرنے کے بعد کیریئر کی بہترین 15ویں پوزیشن پر آگئے، پاتھم نسانکا 18ویں پوزیشن پر آگئے، اور سدیرا سماراویکراما دونوں میچوں میں بہترین اسکور بنانے کے بعد 41ویں پوزیشن پر آگئے۔
باؤلنگ کے معاملے میں سری لنکا کے ونیندو ہسرنگا 27 رنز کے عوض چار وکٹیں لینے کے بعد 14 درجے ترقی کرکے 26 ویں نمبر پر آگئے اور دلشان مدھوشنکا 37 ویں سے 33 ویں نمبر پر آگئے۔
اس کے علاوہ نیپال کے کئی کھلاڑیوں نے کینیڈا کو سیریز میں 3-0 سے شکست دینے کے بعد اپنی آئی سی سی درجہ بندی میں بہتری کی ۔ باؤلنگ رینکنگ میں کپتان روہت پاوڈیل کر 77 ویں، کشال بھرٹیل آٹھ درجے اوپر مزید ترقی کرکے 88 ویں اور للت راج بنشی 14 درجے مزید ترقی کر کے 79 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹی ٹوئینٹی رینکنگ میں ، گلین میکسویل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 55 گیندوں میں 120 رنز کی ناقابلِ شکست شاندار اننگز نے انہیں 11 درجے ترقی دے کر 24 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ وارنر نے بھی اپنی بیٹنگ رینکنگ میں ترقی کی ۔ ایڈم زمپا بولنگ رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر آگئے اور مارکس اسٹوئنس آل راؤنڈرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔
جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے جانسن چارلس، شیرفین ردرفورڈ، اور اینڈریو رسل نے بھی آسٹریلیا کے خلاف فائنل میچ میں اپنی ٹیم کو فتح دلانے کے بعد اپنی رینکنگ کو بہتر کیا۔
دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ میں، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ بیڈنگھم نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد بیٹنگ رینکنگ میں 30 درجے ترقی کرکے 79 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن چھ درجے بہتری کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے اور میٹ ہنری پانچ درجے بہتری کے ساتھ 26ویں نمبر پر پہنچ گئے۔