Thursday, November 14, 2024
Homeکھیلکرکٹمصباح الحق چیمپیئنز ون ڈے کپ چھوڑ کر امریکہ میں چیریٹی ایونٹ...

مصباح الحق چیمپیئنز ون ڈے کپ چھوڑ کر امریکہ میں چیریٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے روانہ

Published on

spot_img

مصباح الحق چیمپیئنز ون ڈے کپ چھوڑ کر امریکہ میں چیریٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے روانہ

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخورز ٹیم کے موجودہ مینٹور مصباح الحق چیریٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے جاری چیمپئنز کپ چھوڑ کر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں.

ذرائع کے مطابق مصباح پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اجازت سے امریکا میں پہلے سے طے شدہ چیریٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

پی سی بی کے ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ جب مصباح کو چیمپیئنز کپ کے لیے مینٹور کے طور پر مقرر کیا جا رہا تھا، تو انھوں نے پی سی بی کو اپنے پہلے سے موجود وعدوں سے آگاہ کیا تھا، جس میں چیمپیئنز کپ ونڈو کے دوران امریکا میں ہونے والے وعدے بھی شامل تھے۔

تاہم مصباح کے اس فیصلے پر کچھ تنقید بھی ہوئی ہے سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے سابق کپتان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ترجیحات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ جب مصباح کو بطور مینٹور خاصی رقم ادا کی جا رہی ہے، تو انہیں چیمپئنز کپ میں اپنے کردار کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔

پی سی بی کے اندرونی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ مصباح جلد واپس آئیں گے، اور امید ہے کہ وہ دوبارہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔

یاد رہے مارخور کو گزشتہ روز لائنز کے خلاف 35 رنز سے پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہ پوائنٹس ٹیبل پر 38 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں اور اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو شاندار استقبال کریں گے، محمد رضوان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان...

محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے اوپننگ جوڑی پر خاموشی توڑ دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے...

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے...

بابر اعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے...

More like this