Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsمحمود اچکزئی فضل الرحمان کے حق میں دستبردار ہوگئے

محمود اچکزئی فضل الرحمان کے حق میں دستبردار ہوگئے

Published on

spot_img

محمود اچکزئی فضل الرحمان کے حق میں دستبردار ہوگئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پشتونخواہ میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی پشین سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265سے مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے سلسلے میں آج امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری روز ہے اسی سلسلے میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین محمودخان اچکزئی نے قومی اسمبلی کے حلقے کیلئے اپنے کاغذات واپس لے لئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 20 جنوری کو جبکہ کاغذات نامزدگی 22 جنوری کو واپس لئے جانے تھے اورعام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے۔

کاغذات جمع کروانے والے امیدوارالیکشن سے دستبردار ہو کراپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اورآج امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔

جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کل الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کریگا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this