Tuesday, January 7, 2025
Homeپاکستانمحمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی دونوں سے ناراض

محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی دونوں سے ناراض

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ میں حکومت اور پی ٹی آئی دونوں ہی سے ناراض ہوں، اس طرح نہیں چلے گا، ہمیں مجبور نہ کریں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی اور حکومت دونوں سے ناراض ہوں، کرم ایجنسی میں 150 لوگ مرے لیکن کسی نے پرواہ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے ساتھ ہمدردی کی قرارداد آنی چاہیے، اس طرح نہیں چلے گا، ہمیں مجبور نہ کریں۔ اتنی طاقت ہے کہ نہ آپ بیٹھ سکیں گے نہ اسپیکر بیٹھ سکے گا، جتنی جلدی ہو یہ اسمبلی ختم ہو۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنی طاقت ہے کہ ہم اسمبلی نہیں چلنے دیں گے، نہ آپ ادھر بیٹھ سکیں گے نہ اسپیکر ادھر بیٹھ سکے گا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کُرم ایجنسی ایک وفد جائے اور یکجہتی کا اظہار کرے، ڈائیلاگ اس ٹینشن کے خاتمے کےلیے ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کہ یہ ناجائز اسمبلی ہے، اس پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں ناجائز اسمبلی والے الفاظ حذف کرتا ہوں۔

محمود اچکزئی نے ڈپٹی اسپیکر سے مکالمے میں کہا کہ آپ قسم کھاکر کہیں کہ یہ جائز اسمبلی ہے۔

Latest articles

یو اے ای کے صدر نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرادی، وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب...

شام میں کرد عسکریت پسندوں کا خاتمہ قریب آرہا ہے: ترک صدر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شام کی کسی بھی...

نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے کا بڑا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال کے آغاز پر قومی ایئرلائن نے بیرون ملک...

کیا ہم امریکی ٹیکس کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں؟ ایلون مسک کا سوال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ...

More like this