Thursday, January 9, 2025
HomeTop News23 مارچ، تہران کا آزادی اسکوائر پاکستان اور ایران کے پرچموں سے...

23 مارچ، تہران کا آزادی اسکوائر پاکستان اور ایران کے پرچموں سے روشن

Published on

23 مارچ، تہران کا آزادی اسکوائر پاکستان اور ایران کے پرچموں سے روشن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں آج 84واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس موقع پر تہران کے آزادی اسکوائر کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے منور کردیا گیا۔

سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ایران کے سفارت خانے کی جانب سے ویڈیو شئیر کی گئی جس میں تہران کے آزادی اسکوائر کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے منور ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ساتھ ہی ایران نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومتِ پاکستان کو مبارک باد پیش کی۔

دوسری جانب ایران کی جانب پاکستان کے قومی دن کے موقع پر یکجہتی کے مظاہرے کو سراہتے ہوئے ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایرانی اقدام دونوں ممالک کے گہری دوستی اور دوستانہ روابط کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر تعاون اور گرم جوشی کے مظاہرے پر ایران کے شکر گزار ہیں۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this