Major gambling scandal in Turkish football, more than 1,000 players suspended-TFF
ترک فٹ بال فیڈریشن نے جوا اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 1,024 فٹ بالرز کو معطل کر دیا ہے فیڈریشن کے مطابق یہ اقدام پروفیشنل فٹ بال بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ 27 معطل کھلاڑی ٹاپ ڈویژن کلبوں سے تعلق رکھتے ہیں، جب کہ اس صورتحال کے پیش نظر تھرڈ اور فورتھ ڈویژن کے میچز دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ترک فٹ بال فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ معطل کیے گئے تمام کھلاڑی کھیلوں پر غیرقانونی شرط لگانے میں ملوث پائے گئے ہیں، اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔






