Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsبڑے فضائی حملے کا امکان ، یوکرین میں امریکی سفارت خانہ بند

بڑے فضائی حملے کا امکان ، یوکرین میں امریکی سفارت خانہ بند

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یوکرین کے دار الحکومت کئیف میں امریکی سفارت خانے کو بدھ کے روز ممکنہ طور پر ایک بڑے فضائی حملے کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں، اس کے سبب سفارت خانہ بند رکھا جائے گا۔

سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جاری اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدبیر کے پیش نظر سفارت خانہ بند رہے گا، سفارت خانے کے ملازمین کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اپنی جگہوں پر پناہ لے لیں … امریکی سفارت خانہ امریکی شہریوں کو نصیحت کرتا ہے کہ فضائی حملوں سے خبردار کرنے کے سائرن بجنے کی صورت میں وہ فوری طور پر پناہ لیں”۔

یہ انتباہ یوکرین کی جانب سے روس کے خلاف ‘ایٹکیمز’ امریکی میزائل استعمال کرنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل روس ایک ماہ تک مغرب کو خبردار کرتا رہا ہے کہ یوکرین کو روس کے اندر تک حملوں کے لیے واشنگٹن کی جانب سے امریکی، برطانوی اور فرانسیسی ساخت کے ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ مزید یہ کہ ماسکو اسے نیٹو اتحاد کے ان رکن ممالک کی یوکرین جنگ میں براہ راست شرکت شمار کرے گا۔

روسی صدر ولادی میر پوتین گذشتہ ماہ کہہ چکے ہیں کہ اگر یوکرین نے امریکی اسلحے کے ذریعے روس کے اندر گہرائی میں حملے کیے تو ماسکو اس کا جواب دے گا۔

Latest articles

محمد آصف کا سارک سنوکرٹائٹل جیتنے کے بعد حکومت سےشکوہ، ساری توجہ کرکٹ کو دی جاتی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف...

شکایت سیاست دانوں سے ہے جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں، فضل الرحمٰن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) (ف) کے سربراہ مولانا...

پاکستان خواتین نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے ٹرائلز 26 جنوری کو لندن میں ہوں گے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر...

آگ کے باعث امریکی خواتین فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاس اینجلس سے میامی منتقل

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یو ایس ساکر نے اعلان کیا...

More like this