
To go with Pakistan-energy-naturalgas-diplomacy-Iran-Russia-France,FOCUS by Guillaume LAVALL…E A Pakistani employee fills a gas cylinder at a filling shop in Karachi on July 23, 2015. A landmark deal on Iran's nuclear programme has breathed new life into plans for a gas pipeline through Pakistan -- and sparked a geopolitical tussle, with Russia looking to expand its influence, observers say. AFP PHOTO / Rizwan TABASSUM (Photo by RIZWAN TABASSUM / AFP)
ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی منظوری کے بغیر ہی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے میں دوسری بار ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے مگر اسے 277 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا جبکہ اب اضافے کے بعد ایل پی جی کی 310 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 360 روپے میں فروخت کی جانے لگی۔
عرفان کھوکھر کا مزہد کہنا تھا کہ گھریلو سیلنڈر 3030 روپے کی بجائے 3700 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے، گیس مافیا کے سامنے اوگرا، ڈسٹری بیوٹرز اور دکاندار بے بس ہیں، ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پید اکی گئی ہے۔