Saturday, January 18, 2025
HomeTop News9 مئی واقعات کے کیسوں میں بہت طوفانی تیزی آنے والی ہے،فیصل...

9 مئی واقعات کے کیسوں میں بہت طوفانی تیزی آنے والی ہے،فیصل واوڈا

Published on

9 مئی واقعات کے کیسوں میں بہت طوفانی تیزی آنے والی ہے،فیصل واوڈا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کے کیسز میں بہت طوفانی تیزی آنے والی ہے،
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی پریشانی کا دور شروع ہوگیا ، اگر آرمی ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت پڑی تو کردی جائے گی، سڑکوں پر بدمعاشی، غنڈہ گردی جلاؤ گھیراؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ کوئی نہ کوئی راستہ بنتا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوجاتا،جو بڑے چوکیدار تھے، وفادار تھے ان کو بڑا جمہوریت جمہوریت کھیلنے کا شوق تھا،
نگران حکومت کے دور میں پیٹرول کی قیمتیں کنٹرول میں تھیں، ڈالر کنٹرول میں تھا، کاروباری لوگ 22، 24 فیصد پر بھی کاروبا رکرنے کا سوچ رہے تھے، جمہوریت کے ٹھکیداروں کی جیسے ہی حکومت آئی ہے، پیٹرول 11 روپے بڑھ گیا ہے ۔

فیصل واوڈا نے غیریقینی کی صورتحال کا الزام عائد کرتے ہوئے اور لوگوں میں مایوسی پھیلاتے ہوئے کہا کہ آج کھانے پینے کی اشیاء کی جتنی قیمتیں ہیں اگلے ایک ہفتے میں ڈبل ہوجائیں گی،
آئی ایم ایف کا پلان ابھی تک ٹیبل پر موجود نہیں ، 24ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے اس کا ابھی تک کوئی راستہ نہیں۔گوادر میں تباہی آگئی وہاں پر سٹار پلس ، آئن اسٹائن کی کوئی شکلیں نظر نہیں آرہیں، وہاں پر بھی فوج ہی اقدامات کررہی ہے۔

بندربانٹ تو کرلی گئی عشائیہ کے علاوہ ابھی تک عوام کو کیا ریلیف دیا گیا؟ جنہوں بگاڑ ا وہ سنواریں گے کیسے ؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں بہت طوفانی تیزی آنی ہے،
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی پریشانی کا دور شروع ہوگیا ہے، اگر کسی صورتحال میں آرمی ایکٹ میں بھی ترمیم کرنا پڑی تو کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر بدمعاشی، غنڈہ گردی جلاؤ گھیراؤ اب برداشت نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت یہی کوئی ڈیڑھ یا دو سال چلے گی،پچھلے 7دنوں کی جو کارکردگی دیکھی ہے، اور صوبے اسٹار پلس کا جو حال دیکھا ہے، بزدار ٹو کی پرفارمنس بھی دیکھی ہے،
آئن اسٹائن کی بھی پرفارمنس دیکھ رہا ہوں ان کو خود یقین نہیں آرہا وہ اپنے آپ کو اپوزیشن لیڈر کی مبارکباد دے رہے ہیں، کنفیوژن کا مطلب ان پر بڑا پریشر ہے۔ آپ کارکردگی دکھاؤ ہم سر پر بٹھائیں گے، کارکردگی نہیں دکھاؤ گے تو جیسے میاں صاحب نے حکومت کو دھکا دیا، اب ان کو بھی دھکا لگنے والا ہے۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

ایشیائی ممالک میں چاول کی پیداوار اور استعمال کے دلچسپ اعداد و شمار: ایف اے او کی رپورٹ

براعظم ایشیا کے باشندوں کی خوراک میں چاول ایک اہم غذائی جز ہیں اور...

طلاق کی افواہیں: اوباما نے مشعل کے ساتھ تصویر جاری کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سابق صدر براک اوباما نے طلاق کی افواہوں...

روسی صدر پیوٹن کا ایران میں 2 نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور روس کے صدور نے کریملن میں جامع اسٹریٹجک...

غزہ میں جنگ بندی: فلسطینیوں کے لیے امن کی ایک مختصر جھلک

غزہ میں محصور نہتے فلسطینیوں پر پچھلے 15 مہینوں سے جاری قتل وغارت کا...

More like this