Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsقانون سازی ہوچکی،پی آئی اے کی نجکاری جون تک ہو جائے گی،...

قانون سازی ہوچکی،پی آئی اے کی نجکاری جون تک ہو جائے گی، مصدق ملک

Published on

قانون سازی ہوچکی،پی آئی اے کی نجکاری جون تک ہو جائے گی، مصدق ملک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری جون تک ہو جائے گی جس کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقصان میں چلنے والے ادارے کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے قانونی سازی ہوچکی ہے، ہولڈنگ کمپنی کو تشکیل دے دی گئی جس کے بعد پی آئی اے کی نجکاری ہوجائے گی، جون تک پی آئی اے کی ایئرلائن کمپنی کے طور پر نجکاری ہوجائے گی۔

پی آئی اے کی نجکاری پر پیپلزپارٹی سے اختلافات پر بات کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں کئی سمجھدار لوگ موجود ہیں، مجھے یقین ہے کہ جب ہم بیٹھیں گے اور آپس میں سر جوڑیں گے تو ضرور کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے مختلف حکومتیں خسارے میں چلنے والے اداروں بالخصوص پی آئی اے کی نجکاری کی منصوبہ بندی اور کوششیں جاری رکھے ہوئی ہیں۔

تاہم اب تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے لیکن نومنتخب حکومت جلد از جلد پی آئی اے سمیت مختلف اداروں کی نجکاری کے لیے پرعزم ہے۔

حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ گزشتہ سال جون میں آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کے چند ہفتے بعد ہی کرلیا تھا۔

گزشتہ سال اُس وقت کی نگران حکومت نے 12 اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کرنے کی منظوری دی تھی، یاد رہے کہ گزشتہ سال جون تک پی آئی اے پر 785 ارب روپے (2.81 ارب ڈالر) کے واجبات تھے اور 713 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔

Latest articles

پنجاب میں ہونہار اسکالرشپ پاکستان پروگرام کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا میں ہونہار اسکالرشپ پاکستان پروگرام کے افتتاحی تقریب سے...

اسٹارلنک سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ، کون اسے استعمال کرسکے گا؟

متعدد انٹرنیٹ صارفین نے امریکی کاروباری شخصیت اور اسٹار لنک کے مالک ایلون مسک...

قومی سینئر ویمن اور بوائز انڈر17 ایشین سٹائل کبڈی ٹیموں کے چناؤ کے لیے اوپن ٹرائلز 12 جنوری کو منعقد ہوں گے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام...

قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی: پی سی ایف صدر اظہر علی شاہ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید...

More like this