مارگلہ کی پہاڑیوں کی خوبصورت پگڈنڈیوں اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں کی خوبصورت پگڈنڈیوں کی حفاظت کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک بیان میں، انہوں نے کہا کہ یہ قدم خاص طور پر غیر ملکیوں کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے، جو ان خوبصورت مقامات کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
We’re launching the *Margalla Trail Patrol* to secure the beautiful trails of Margalla, especially for the safety of foreigners who love exploring them. Our tri-pronged security cover includes Trail Motorcycles, mounted Police (horses), and foot patrolling. pic.twitter.com/4emEH1u6wP
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 25, 2024
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے سیکورٹی کور میں ٹریل بائیکس، گھوڑے اور پیدل گشت شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ کے اس ا قدم کو سراہا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پہلے مارگلہ ٹریلز کے لیے ایسا سکیورٹی پلان شروع کرنے کا سوچا بھی نہیں تھا۔