Thursday, January 9, 2025
Homeپاکستانپنجاب میں ہونہار اسکالرشپ پاکستان پروگرام کا آغاز

پنجاب میں ہونہار اسکالرشپ پاکستان پروگرام کا آغاز

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا میں ہونہار اسکالرشپ پاکستان پروگرام کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسکالر شپ لینے والے طلبہ سے کہا کہ میری ہدایت پر آپ کو گارڈآف آنر دیا گیا ہے، جب آپ کو گارڈ آف آنر ملتا ہے تو یہ آپ کی محنت کا ثمر ہے جو آپ کو ملا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کے لیے یہاں تک پہنچنے کا سفر آسان نہیں تھا، مجھے اس بات کا بھی احساس ہے کہ آپ کے والدین نے کس مشکل سے آپ کو یہاں تک پہنچایا ہے، تو آپ کو اللہ تعالی کے بعد والدین کا شکرگزار ہونا چاہیے، میرا شکرگزار نہیں ہونا چاہیے، یہ آپ کا حق ہے جو آپ کو ملا ہے، یہ اسکالرشپ نہیں آپ کی محنت کا نتیجہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس اسکال شپ کو شکریے کے ساتھ نہیں بلکہ اپنی محنت کا ثمر سمجھ کر، بہت فخر کے ساتھ سر اٹھا کر عاجزی کے ساتھ لو۔’گھر جاکے یاد سے والدین کو میری طرف سے مبارکباد دینا، میں آپ کی طرف سے اور طلباو طالبات کی طرف سے ایجوکیشن منسٹر رانا سکندر اور سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے بڑی محنت سے اس پراجیکٹ کو آگے بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، پنجاب کے 30 ہزار بچوں کو میرٹ پر اسکالرشپ دی گئی ہے، کل ایجوکیشن منسٹر یہاں تیاریوں کا جائزہ لینے آئے تو جن بچوں کو اسکالرشپ نہیں ملی، ان میں سے کچھ بچیوں نے رانا سکندر کو روک کر کہا کہ سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبا و طالبات کے لیے یہ بھی پروگرام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس تجویز پر وزرا کے ساتھ بیٹھ کر غور کروں گی، سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبا کو بھی اسکالر شپ ملنی چاہیے جو ڈیزرو کرتے ہوں۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this