Monday, January 6, 2025
HomeTop Newsٹیکساس کے جنگلات میں لگی ریاستی تاریخ کی سب سے بڑی آگ

ٹیکساس کے جنگلات میں لگی ریاستی تاریخ کی سب سے بڑی آگ

Published on

ٹیکساس کے جنگلات میں لگی ریاستی تاریخ کی سب سے بڑی آگ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ کو ریاستی تاریخ کی سب سے بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے پین ہینڈل ریجن میں اسموک ہاؤس کریک فائر بےقابو ہوگئی ہے، دو دنوں میں ٹیکساس کے پین ہینڈل ریجن میں آگ 10 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے تک پھیل گئی ہے جسے ٹیکساس کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ کے باعث حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی اور بیشتر گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ آگ کی وجہ سے مزید گھروں، مویشیوں اور چراگاہوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ٹیکساس کے پین ہینڈل ریجن میں گرم موسم اور تیز ہواؤں کےباعث آگ پرقابوپانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ریاستی تاریخ میں ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی آگ 2006 کے ایسٹ امریلو کمپلیکس کی آگ تھی جس نے تقریباً 1400 مربع میل اراضی کو جلا دیا تھا اور اس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ آگ کے سبب گورنرٹیکساس نےگزشتہ روز 60 کاؤنٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا تھا.

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this