لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورینٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت دیدی
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔
تحریری حکمنامے کے مطابق رمضان کے دوران ریسٹورنٹس کوافطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے.
حکمنامے کے مطابق بچوں کو سکولوں میں ہفتہ میں ایک پریڈ ماحولیات پڑھانے کا تحریری حکم بھی جاری کردیا گیا، عدالت نے حکم دیا کہ سکولوں کے سلیبس میں ماحولیات سے متعلق چیزیں شامل کرلیں ہیں، اور آئندہ سماعت پر سلیبس سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔
عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ لیسکو اہلکاروں کو درخت کاٹنے سے روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ لیسکو نے اگر کوئی درخت کاٹنا ہو تو پہلے پی ایچ اے کو آگاہ کرے۔