Monday, October 28, 2024
الرئيسيةTop Newsکرغزستان:مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ پر بھی شدید...

کرغزستان:مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ پر بھی شدید تشدد

Published on

spot_img

کرغزستان:مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ پر بھی شدید تشدد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی ہے، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مشتعل کرغز طلبہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔

پاکستانی طلبہ نے کہا کہ ہاسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں پر تشدد کیا گیا ہے، طلبہ نے پاکستان سفارت خانے کی جانب سے عدم تعاون کی بھی شکایت کی ہے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم کیلئے پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

جھگڑے کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے بعد کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے پاکستانی طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ حالات معمول پر آنے تک طلبہ گھروں پر رہیں۔

اپنے بیان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے کہا کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

ہفتہ کو بشکیک میں پاکستانی حکام نے کہا کہ کرغیز حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی طلباء کے خلاف حالیہ ہجوم کے تشدد میں کسی پاکستانی طالب علم کی موت واقع نہیں ہوئی۔

“اس کے علاوہ، کیغزستان کی وزارت داخلہ نے بھی پریس ریلیز جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔”

Latest articles

پی سی بی کے چئیرمین نے فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کرنے کی وجہ بتا دی

پی سی بی کے چئیرمین نے فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کرنے...

محمد رضوان وائٹ بال فارمیٹ کے نئے کپتان مقرر

محمد رضوان وائٹ بال فارمیٹ کے نئے کپتان مقرر اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان...

پی سی بی کا دورہ آسٹریلیا، زمبابوے کے لیے اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین اور نسیم کی واپسی

پی سی بی کا دورہ آسٹریلیا، زمبابوے کے لیے اسکواڈ کا اعلان، بابر،...

نان فائلر شخص اب گاڑیاں اور جائیدادیں نہیں خرید سکے گا، وزیر خزانہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نان فائلر گاڑیاں...

More like this