Friday, February 21, 2025
HomeTop Newsکریملن کا سخت موقف، یوکرین میں برطانوی فوج کی تعیناتی برداشت نہیں...

کریملن کا سخت موقف، یوکرین میں برطانوی فوج کی تعیناتی برداشت نہیں کریں گے

Published on

روس نے برطانیہ کے اس ممکنہ منصوبے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں جنگ بندی کے بعد یوکرین میں برطانوی فوجیوں کو تعینات کرنے کی بات کی گئی ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک کی فوجوں کی یوکرین میں موجودگی روس کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے اور یہ ناقابل قبول ہوگا۔

برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر نے حالیہ بیانات میں کہا ہے کہ اگر ماسکو اور کیف کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا جاتا ہے، تو وہ یوکرین میں برطانوی فوجیوں کو تعینات کرنے کے لیے “تیار ” ہیں، برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق، سٹارمر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے یہ منصوبہ رکھنا چاہتے ہیں کہ امریکی فوجیوں کی حفاظت کے بدلے میں تقریبا 30,000 یورپی فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کیا جائے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے واضح کیا کہ روس کسی بھی نیٹو رکن ملک کی فوج کی یوکرین میں موجودگی کو اپنی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کیونکہ نیٹو افواج کی یوکرین میں تعیناتی روس کے لیے ایک اہم سیکیورٹی مسئلہ ہے۔”

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی اس معاملے پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو نیٹو کی موجودگی کو “روسی خودمختاری کے لیے براہ راست خطرہ” تصور کرے گا، چاہے وہ فوجی کسی اور ملک یا تنظیم کے نام پر ہی کیوں نہ تعینات کیے جائیں۔

روس اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکرات کے دوران ماسکو نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ نیٹو کو یوکرین کو رکنیت دینے کے 2008 کے وعدے سے دستبراد ہونا ہوگا۔ ساتھ ہی، روس نے اس امکان کو بھی مسترد کر دیا کہ نیٹو افواج کسی جنگ بندی معاہدے کے تحت یوکرین میں امن قائم رکھنے کا کردار ادا کریں۔

Latest articles

حماس کو شیری بیباس کی لاش نہ دینے کی قیمت چکانی پڑے گی، اسرائیلی وزیر اعظم نین یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل، حماس سے شیری...

الاسکا ایل این جی منصوبہ، ایشیا کی توانائی مارکیٹ میں امریکی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیرِاعظم شیگیرو ایشیبا کے درمیان ملاقات کے...

جنگ بندی معاہدہ، حماس نے چار یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں

فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت جمعرات کو چار یرغمالوں...

یوکرین تنازعہ یوکرین کی شرائط پر حل ہونا چاہیے، آسٹریلیا

آسٹریلیا، جو امریکہ کا قریبی اتحادی ہے اور یوکرین کو جنگ میں 1.5 بلین...

More like this