Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsکینیا نے بندر گاہ پر پھنسے پاکستانی چاول کے 1300 کنٹینرز چھوڑ...

کینیا نے بندر گاہ پر پھنسے پاکستانی چاول کے 1300 کنٹینرز چھوڑ دیے

Published on

کینیا نے بندر گاہ پر پھنسے پاکستانی چاول کے 1300 کنٹینرز چھوڑ دیے

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد: کینیا کی بندرگاہ پر پھنسے پاکستانی چاول کے1300 کنٹینرز چھوڑ دیے گئے۔

پاکستانی چاول کے 13 سو کنٹینرز ممباسا کی بندرگاہ پر تاخیرکا شکار تھے۔ وفاقی وزیر جام کمال خان کی مداخلت پر کنٹینرزچھوڑے گئے۔

باضابطہ خط کے ذریعے کینیا کی وزارت تجارت، سرمایہ کاری اورصنعت کے سامنے معاملہ رکھا گیا۔ وزیرتجارت جام کمال نے چاول کی کھیپ کو بروقت سنبھالنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ جام کمال کی جانب سے کینیا کی وزارت تجارت کے حکام کو خط لکھا گیا تھا جس میں بحیرہ احمر میں موجودہ صورت حال تاخیر کی وجہ بتائی گئی تھی، بحیرہ احمر کی صورتحال کے پیش نظر کارگو کا رخ موڑا گیا جس سے رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

وزارت تجارت کے مطابق کینیا حکومت نے زیرو ریٹ پر 1300 کنٹینرز ریلیز کیے، کینیا حکومت نے پاکستانی چاول کو 30 نومبر 2024 تک زیرو ریٹ پر رسائی بھی دی۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this