Friday, July 5, 2024
پاکستانکراچی: تاجر کے اغواء اور ڈکیتی میں ملوث ایس ایچ او اور...

کراچی: تاجر کے اغواء اور ڈکیتی میں ملوث ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی: تاجر کے اغواء اور ڈکیتی میں ملوث ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تاجر سے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد کی نقدی چھیننے اور حبس بے جا میں رکھنے پر زمان ٹاؤن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) راؤ رفیق اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رفیق کو تین سے چار دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے.

واضح رہے کہ کراچی میں 11 مارچ کو محمد خان نامی تاجر اور اس کے ساتھیوں کو پولیس نے سپر ہائی وے سے اغوا کیا تھا۔

گاڑی سے 1 کروڑ 18 لاکھ روپے لوٹے جانے کے بعد پولیس پارٹی تاجر کو نارتھ ناظم آباد میں چھوڑ کر فرارہوگئی تھی۔

تحقیقات کے دوران ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور پولیس پارٹی ملوث پائی گئی جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...