
کراچی: پیپلز بس سروس کے بیڑے میں مزید 30 بسیں شامل،بسوں کا اضافہ خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے شہریوں کے لیے مزید 30 بسیں پیپلز بس سروس کے بیڑے میں شامل ہوگئیں۔
کراچی کے شہریوں کے لیے مزید 30 بسیں پیپلز بس سروس کے بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ شہر میں بسوں کااضافہ ہونا خوش آئند ہے۔
مزار قائد پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں بسوں کا اضافہ ہونا خوش آئند ہے، گرین لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلق وفاق کو خط لکھا ہے۔
قبل ازیں میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ پیپلز بس سروس کی نئی بسوں کو شہر کی سڑکوں پر روانہ کرنے کی افتتاحی تقریب مزار قائد پر ہوگی۔