Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

کراچی: نادرا کے 2 میگا سینٹرز میں 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت مہیا کردی گئی

کراچی: نادرا کے 2 میگا سینٹرز میں 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت مہیا کردی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات کے بعد کراچی میں نادرا کے میگا سینٹرز میں ہفتے بھر 24گھنٹے کے لیے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت مہیا کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پاسپورٹس نے وزیر داخلہ کے احکام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور کراچی کے ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ میں 10 پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹرز میں بنائے گئے یہ کاؤنٹرز شہریوں کو 24 گھنٹے سہولت فراہم کریں گے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ 24/7 پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے اور اسلام آباد میں قائم دفتر پہلے ہی 24/7 کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں عوامی مرکز اور لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے دفاتر بھی 24 گھنٹے کھلے ہیں، جس سے عوام کو کسی بھی وقت پاسپورٹ کے پراسیس کی سہولت حاصل ہوگی۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے مزید کہا کہ پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا مسئلہ اب مکمل طور پر حل کر لیا گیا ہے اور شہریوں کے لیے آسان پراسس اور بروقت اجرا کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اب شہری کسی بھی وقت پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے نادرا میگا سینٹرز کا رخ کر سکتے ہیں، جس سے ان کی مشکلات میں کمی آئے گی اور سفری سہولتیں مزید بہتر ہوں گی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ ماہ خوشخبری سنائی تھی کہ ایک ہفتے میں ملک کے 14 سے 16 شہروں میں 24 گھنٹے کھلنے والے نادرا کے دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر قائم کردیے جائیں گے، جہاں شہریوں کو 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت میسر ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا تھا کہ اسلام آباد پاسپورٹ آفس کو فوری طور پر 24 گھنٹے کی سہولت شروع کی جارہی ہے، لاہور اور دیگر جگہوں پر ماڈل آفسز بنانے کی ضرورت ہے جبکہ کراچی میں ماڈل آفس کے لیے جگہ پر بات چیت جاری ہے۔

Tags: احکامات پاسپورٹ سہولت مہیا کراچی میگا سینٹرز نادرا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

Post navigation

Previous: ایپسوچ ٹاؤن نے انگلش ڈیفنڈر بین گوڈفری کو سیزن کے اختتام تک قرض پر سائن کر لیا
Next: بورن ماؤتھ نے ارجنٹائن کے نوجوان ڈیفنڈر خولیو سولر کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

یہ بھی پڑہیے

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.