ڈریسنگ روم میں بھارت کے خلاف میچ پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے،محمد حارث

0
59
It is not allowed to discuss the match against India in the dressing room, Mohammad Haris-AFP
It is not allowed to discuss the match against India in the dressing room, Mohammad Haris-AFP

ڈریسنگ روم میں بھارت کے خلاف میچ پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے،محمد حارث

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث نے انکشاف کیا ہے کہ 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہونے والے اے سی سی مینز ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے دوران کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں بھارت کے خلاف میچ پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

حارث کی زیرقیادت شاہینز کا مقابلہ 19 اکتوبر کو اپنے افتتاحی میچ میں گزشتہ سال کی فائنلسٹ انڈیا ‘اے’ سے ہوگا۔

پاکستانی کپتان نے شیئر کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں کہ ان کے کھلاڑی بھارت کے خلاف میچ سے قبل دباؤ کا شکار نہ ہوں۔

جس کے نتیجے میں انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلاک بسٹر میچ کے حوالے سے بات چیت میں مشغول نہ ہوں۔

حارث نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں بھارت کے بارے میں بات کرنے پر پابندی ہے بھارت کے خلاف میچ کے بارے میں سوچتے ہوئے کھلاڑی دباؤ محسوس کرتے ہیں اور ہم انہیں دباؤ میں نہیں ڈالنا چاہتے۔

حارث نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم نہ صرف ہندوستان بلکہ دوسرے مخالفین پر بھی توجہ مرکوز کر رہی ہے اور ہر ٹیم کو ان کی طاقت اور کمزوریوں کے مطابق تیار کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زوروں پر ہیں ہماری توجہ صرف ہندوستان پر نہیں ہے، ہمارے پاس دوسری ٹیموں کے خلاف بھی میچز ہیں اور ہمارے پاس ہر ٹیم کے لیے مختلف پلان ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کا دوسرا مقابلہ 21 اکتوبر کو میزبان عمان کے خلاف ہوگا، اس کے بعد ان کا آخری گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔

ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں 25 اکتوبر کو ہونے والے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، فائنل 27 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا۔

پاکستان شاہینز اسکواڈ:محمد حارث(کپتان)، عبدالصمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، حیدر علی، حسیب اللہ، مہران ممتاز، محمد عباس آفریدی، محمد عمران جونیئر، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، شاہنواز دہانی، سفیان مقیم، یاسر خان اور زمان خان