Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیاسرائیل کا ’میزائل حملہ‘، متعدد ایئرلائنز نے ایرانی فضائی حدود سے اپنا...

اسرائیل کا ’میزائل حملہ‘، متعدد ایئرلائنز نے ایرانی فضائی حدود سے اپنا راستہ تبدیل کرلیا

Published on

spot_img

اسرائیل کا ’میزائل حملہ‘، متعدد ایئرلائنز نے ایرانی فضائی حدود سے اپنا راستہ تبدیل کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر اصفہان میں ہونے والے دھماکوں کے بعد متعدد غیر ملکی ایئرلائنز نے ایران کے فضائی حدود سے اپنی پروازوں کا رخ موڑ لیا جبکہ کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

قبل ازیں امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ 19 اپریل کی شب 12 بجکر 30 منٹ پر اسرائیل نے ایران کے اصفہان ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے، رات بھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

بعدازاں ایران نے اسرائیلی میزائل حملوں کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اصفہان کی فضائی حدود سے تین ڈرونز مار گرائے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق دھماکوں کے بعد ابتدائی طور پر ایران نے تہران، شیراز اور اصفہان ایئرپورٹس کی پروزایں معطل کردی تھیں، بعدازاں ان پابندیوں کو ہٹا دیا گیا تھا۔

اس دوران کئی پروازوں نے ایران کے فضائی حدود سے اپنا رخ موڑ لیا تھا اور کئی پروازوں منسوخ ہوگئی تھیں، خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پروازیں منسوخ کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات کی پرواز اور فلائی دبئی بھی شامل تھی۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق روم سے تہران جانے والی ایران ایئر کی پرواز کو ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کی طرف موڑ دیا گیا۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this