Tuesday, November 5, 2024
الرئيسيةاسرائیلاسرائیلی وزیر دفاع یواوگیلنٹ کا پینٹاگون کا دورہ اچانک ملتوی

اسرائیلی وزیر دفاع یواوگیلنٹ کا پینٹاگون کا دورہ اچانک ملتوی

Published on

spot_img

اسرائیلی وزیر دفاع یواوگیلنٹ کا پینٹاگون کا دورہ اچانک ملتوی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ‘پینٹاگون’ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یواوگیلنٹ نے آج بدھ کے روز ہونے والا دورہ اچانک ملتوی کر دیا ہے۔ یہ مختصر اعلان منگل کے روز ‘پینٹاگون’ کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے کیا ہے۔

ڈپٹی پریس سیکرٹری نے دورے کے اچانک ملتوی ہونے کے بارے میں بتایا ہے کہ’ پینٹاگون’ کو بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا ‘پینٹاگون’ آنے کا طے شدہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے اور وہ اب بدھ کے روز نہیں آرہے ہیں۔ تاہم اس دورے کے التوا کی کوئی تفصیل سامنے نہیں لائی گئی ہے۔ ہمیں صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ یواوگیلنٹ اپنا واشنگٹن کا دورہ ملتوی کرنے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کا دورہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ جنگی حکمت عملی پر اندرونی اختلافات اس دورے کے التوا کا سبب بنے ہیں۔ وزیر دفاع ایرانی میزائل حملے کا جواب دینے کے لیے اسرائیلی کابینہ میں کیے گئے فیصلے کے حوالے سے بھی امریکی مشاورت اور مدد سے بے نیاز نہیں رہنا چاہتے ۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم امریکی صدر جوبائیڈن کے حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیل کے بارے میں بظاہر کچھ بدلے ہوئے رویے سے نالاں ہیں اور جوبائیڈن نیتن یاہو سے خوش نہیں ہیں۔ نیتن یاہو ایک جانب جوبائیڈن کی طرف سے رابطے کی اس کمی کے دنوں میں اپنے وزیر دفاع کو امریکہ نہیں بھیجنا چاہتے بلکہ وہ یہ بھی نہیں چاہتے کہ ان سے الجھتے رہنا والا یواوگیلنٹ امریکہ میں ان کی حکومت کی نمائندگی کرے۔

Latest articles

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کی، حارث رؤف

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سب سے...

وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہونے کی صورت میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیجنڈری تیز گیند باز وسیم اکرم نے پیر...

پیٹ کمنزکی بدولت، آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کپتان پیٹ کمنز نے دباؤ میں دلیرانہ اننگز کھیلی...

اسلام آباد: بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم...

More like this