Tuesday, February 11, 2025
Homeبین الاقوامیغزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

Published on

غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی غزہ میں درندگی جاری ہے، 24 گھنٹےکے دوران مزید 48 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صیہونی طیاروں نے نصیرت کیمپ پر پھر بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی شہید ہو گئے، سفاک فوج نے تازہ حملوں میں ایک اورنولود سے ماں کی گود چھین لی۔

فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 34ہزار 97 سے تجاوز کر گئی، جبکہ اسرائیلی حملوں میں 76 ہزار 980 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب، امریکا نے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پابندی مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث عائد ہوگی، تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے ممکنہ پابندی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فوجی بٹالین کےخلاف پابندی کاتمام طاقت سے مقابلہ کروں گا۔

ادُھر، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پرکامیاب حملہ کرنے پر افواج کی تعریف کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے آپریشن کے دوران طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

Latest articles

پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی آمد، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں...

عمر ایوب کا عام انتخابات اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے...

عرب ریاستیں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کرتی ہیں، مصر کا امریکی وزیر خارجہ کو جواب

اردو انٹرنیشنل مصری وزیر خارجہ بدر عبدلطی نے پیر کے روز امریکی وزیر...

اگر عرب ممالک نے فلسطینیوں کو جگہ نہ دی تو ان کی امریکی امداد روک دی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (منگل) کو اردن کے بادشاہ شاہ...

More like this