Friday, January 10, 2025
Homeاسرائیلقبرص میں اسرائیلی سفیر کو ’اغوا‘ کر لیا گیا، ایرانی میڈیا کا...

قبرص میں اسرائیلی سفیر کو ’اغوا‘ کر لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

Published on

قبرص میں اسرائیلی سفیر کو ’اغوا‘ کر لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قبرص میں اسرائیلی سفیر کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیفر کو 2 ساتھیوں سمیت ساحلی علاقے سے مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی حکام کا سفیر سے رابطہ نہیں ہوپارہا، دوسری جانب اسرائیلی حکام کا سفیر کے اغوا سے متعلق تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب ایران پریس نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق قبرص میں اسرائیلی سفیر اورین انولک نے منگل کے روز عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مبینہ اغوا کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں جھوٹی ہیں اور وہ محفوظ ہیں۔

رائٹرز نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ قبرص میں اسرائیلی سفیر اور ان کے ساتھیوں کو اغوا کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل کو نشانہ بنانے والے 200 کے قریب میزائل داغے جانے کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے درمیان، ایسی اطلاعات تھیں کہ قبرص میں اسرائیلی سفیر کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین اور کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قبرص میں اسرائیلی سفیر اورین انولک کو ان کے دو محافظوں کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ اغوا ساحل پر ہوا اور ان سے کئی گھنٹوں تک رابطہ منقطع رہا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اغوا کار انہیں نامعلوم مقام پر لے گئے۔

Latest articles

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

More like this