Thursday, January 2, 2025
Homeاسرائیلاسرائیل اپنے مفادات کے مطابق فیصلے کرے گا ، نیتن یاہو نے...

اسرائیل اپنے مفادات کے مطابق فیصلے کرے گا ، نیتن یاہو نے ٹرمپ کوآگاہ کردیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اتوار کے روز ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکہ کے سابق صدر اور امیدوار برائے صدارت ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی ہے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے ٹرمپ سے بات کرتے ہوئے اپنے اسی دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا ہے ۔ جو کچھ وہ اس سے پہلے عوامی سطح پر کہتے آرہے ہیں کہ اسرائیل امریکہ کی طرف سے اٹھائے گئے ایشوز اور نکات کو دیکھتا اور سنتا ہے۔ تاہم اسرائیل فیصلے وہی کرے گا جو اسرائیل کے قومی مفاد میں ہوں گے۔

خیال رہے ماہ جولائی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ریپبلکن امیدوار برائے صدارت ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار برائے صدارت کملا ہیرس سے مل کر آئے تھے اور 31 جولائی کو حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کی ہلاکت کے لیے تہران میں حملہ کرنے کے احکامات نیتن یاہو نے امریکہ میں بیٹھ کر ہی دیے تھے۔

اس کے بعد سے خطے میں کشیدگی کی شدت غیرمعمولی طور پر تیز ہو چکی ہے۔ اسی لہر کی زد میں حزب اللہ کے حسن نصراللہ آچکے ہیں اور حماس کے نئے رہنما یحییٰ سنوار بھی اسی کا شکار ہوئے ہیں۔

Latest articles

پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹر کے کنٹریکٹ کا اعلان رواں ماہ کرے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) رپورٹ کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رواں ماہ...

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے اسکواڈ میں اہم تبدیلیوں کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 19 فروری...

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل کی ترقی، بابر اور شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل...

ایڈم ملنے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے بدھ...

More like this