Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

اسرائیل کا غزہ کے گنجان آباد شہر رفح پر بڑے حملے کا آغاز،19فلسطینی شہید

فلسطینی

اسرائیل کا غزہ کے گنجان آباد شہر رفح پر بڑے حملے کا آغاز،19فلسطینی شہید

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پربڑے حملے کا آغازکرتے ہوئے بمباری کی ہے جس سے 19فلسطینی شہید ہوگئے ہیں .اسرائیلی فوج نے رفح پر پہلی بمباری دو مختلف مقامات پرکی ہے جبکہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کرم شالوم راہداری میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے تین کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے.

اسرائیلی افواج نے ایک مکان کو نشانہ بنایا جس میں تین فلسطینی ہلاک اور متعداد افراد زخمی ہوئے اسرائیلی فوج نے اپنے اس حملے کو جوابی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ کرم شالوم راہداری میں تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا گیا ہے. اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ فوج نے اس بمباری کے نتیجے میں اس جگہ کو نشانہ بنایا ہے جو راکٹ لانچنگ کے لیے استعمال کی گئی تھی انہوں نے لانچنگ پیڈ اور اس کے ساتھ ہی واقع حماس کے انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے.

اسرائیلی فوج کی طرف سے دوسری بمباری رات گئے کی گئی جس میں9 نو فلسطینی ہلاک ہوئے رفح پر بمباری کے دونوں واقعات پر فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ دونون واقعات میں مجموعی طور 19 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں واضح رہے کہ ”اردوپوائنٹ“نے چار مئی کو عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا تھا کہ اسرائیل نے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے زمینی حملے کی تیاری مکمل کرلی ‘اسرائیلی فورسز”آپریشن رفح“شروع کرنے کے لیے عالمی امدادی تنظیموں کے علاقے سے نکلنے کا انتظار کررہی ہیں ‘عالمی ادارہ صحت نے بڑے پیمانے پر اموات اور زخمیوں کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت فیلڈ ہسپتالوں کی تعداد میں اضافہ شامل ہے ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بڑی تعداد میں اموات کو روکنے کی استعداد نہیں رکھتا .

جریدے”پولیٹیکو“ کے مطابق اسرائیل نے امریکی صدر جو بائیڈن اور عالمی امدادی تنظیموں کو رفح سے رہائشیوں کی منتقلی شروع کرنے کے اپنے منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں48گھنٹوں میں محفوظ جگہوں پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے رفح میں اسرائیلی آپریشن کے لیے کوئی جامع منصوبہ نہیں دیکھا ہم کسی بھی فوجی کارروائی سے پہلے اسرائیل کے ساتھ رفح کے حوالے سے بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں دوسری طرف ”وال سٹریٹ جنرل“ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے حماس کو جنگ بندی کے معاہدے پر رضا مندی کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن شروع کر دے گا.

جریدے نے بتایا تھاکہ حماس ایک طویل مدتی جنگ بندی کی خواہاں ہے اور امریکہ سے اس بات کی ضمانت چاہتی ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کا احترام کرے گا حماس کے عہدیداروں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ تازہ ترین تجویز بہت مبہم ہے اور اسرائیل کو دوبارہ لڑائی شروع کرنے کی گنجائش فراہم کر رہی ہے.

اسرائیلی جریدے ” یدیعوت احرونوت“ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں متوقع آپریشن کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اسرائیلی فورسزکے چیف آف سٹاف نے غزہ کی پٹی میں حماس کے آخری مضبوط گڑھ میں آپریشن کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا تخمینہ ہے کہ اگلے 48 سے 72 گھنٹوں کے اندر غزہ کی پٹی میں آپریشن کا فیصلہ کرلیا جائے گا.

رفح غزہ میںبے گھر ہونے والے مہاجرین کی آمد سے گنجان آباد ترین شہر بن چکا ہے اور شہر میں دس لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینی رہائش پذیر ہیں اقوام متحدہ کے مطابق گنجان آباد ترین شہر پر حملے سے بہت بڑاانسانی المیہ رونما ہونے کا اندیشہ ہے. گزشتہ روزاسرائیل نے دوٹوک الفاظ میں ایسے کسی معاہدے کو ماننے سے انکار کردیا تھا جس میں رفح پر حملہ نہ کرنے کی شرط شامل ہو اسرائیل نے کہا تھا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود وہ رفح پر حملہ کرئے گا دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے تنظیم کے رکن ممالک سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں
سکھ علیحدگی پسند کے قتل کا الزام ہندوستان پر عائد کرناکینیڈا کی ‘سیاسی مجبوری’ ہے،بھارت

Tags: اسرائیل بڑے حملے کا آغاز بمباری رفح غزہ

Post navigation

Previous: چاند پر جانے سے کیا فائدہ ہوگا؟
Next: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

PCB issues refund policy for Pakistan Super League 11 tickets-PSL
  • کھیل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

PSL 11 begins today with a bang, Lahore Qalandars and Hyderabad Kings face off-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11 کا آج شاندار آغاز، لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز آمنے سامنے

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.